پٹرولیم اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف کل اے پی بند

مرکز ی حکومت سے عوام سخت نالاں، صدر تلگودیشم اے پی کلاوینکٹ راؤ کا بیان
حیدرآباد ۔ 8 ستمبر (سیاست نیوز) تلگودیشم پارٹی اے پی نے پٹرولیم اشیاء ڈیزل، پٹرول و پکوان گیس وغیرہ کی قیمتوں میں من مانی و اندھادھند اضافہ کے خلاف سخت احتجاج کیا اور اس سلسلہ میں مرکزی بی جے پی حکومت کو ہدف ملامت بناتے ہوئے مسٹر کلا وینکٹ راؤ صدر پارٹی نے پٹرولیم اشیاء کی بڑھتی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کیا اور بتایا کہ اس کی سابق میں کوئی نظیر نہیں ملے گی۔ انہوں نے اخباری نمائندوں سے غیررسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ سے عوام میں بھی کافی برہمی پائی جارہی ہے اور قیمتوں کو کم کرنے یا اضافی قیمتوں سے دستبرداری اختیار کرلینے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ وینکٹ راؤ نے مزید کہا کہ پٹرولیم اشیاء پٹرول، ڈیزل اور پکوان گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف 10 ستمبر کو آندھراپردیش میں احتجاج منظم کا فیصلہ ہے اور بتایا کہ بھارت بند منظم کرنے کیلئے بعض سیاسی جماعتوں کی جانب سے پیش کردہ تجاویز سے اتفاق نہ کرتے ہوئے مجوزہ بھارت بند سے تلگودیشم پارٹی نے اپنی لاتعلقی کا اظہار کیا۔ انہوں نے آندھراپردیش کے عوام سے پٹرولیم اشیاء کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف منظم کئے جانے والے احتجاج میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی۔