نئی دہلی 18 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ملک میں گزشتہ کئی دن سے تقریباً روزانہ بڑھنے والی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کل ایک روزہ ٹھہراؤ کے بعد آج پھر اضافہ کے ساتھ بلندی کی نئی سطح پر پہونچ گئیں۔ پیر کو ان دونوں اشیاء کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا تھا لیکن آج پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 9 پیسے کا اضافہ کیا گیا جس کے ساتھ ہی ممبئی میں پٹرول کی قیمت اب تک کی بلند ترین سطح 89.54 روپئے فی لیٹر ہوگئی۔