باندہ ،یکم فروری (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں باندہ کے بسنڈا علاقے میں واقع ایک پٹاخہ کی فیکٹری میں آگ لگنے سے چار لوگوں کی موت اوردیگر ایک شدید طور پر زخمی ہو گیا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ گنیش ساہا نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ جمعرات دیر شام بسنڈا علاقے واقع ایک پٹاخہ کی فیکٹری میں کام چل رہا تھا۔ اسی درمیان بارود میں تیز دھماکہ کے بعد عمارت کی چھت گرگئی اور آس پاس کی دکانوں میں آگ لگ گئی۔