پٹاخوں سے آگ لگنے سے وائی ایس آر کانگریس کے 5 ورکر زخمی

حیدرآباد 19 اپریل ( پی ٹی آئی ) وائی ایس آر کانگریس کے پانچ ورکرس آج اس وقت زخمی ہوگئے جب ایک منی ویان میں منتقل کئے جارہے پٹاخوں میں آگ لگ گئی ۔ یہ واقعہ پرکاشم ضلع میں پیش آیا ۔ کہا گیا ہے کہ وائی ایس آر کانگریس کے کارکنوں کا ایک گروپ جی بھرت نامی پارٹی امیدوار کے جلوس میں شریک ہونے جا رہا تھا ۔تمام پانچ زخمیوں کو دواخانہ میں شریک کردیا گیا ہے جن کے زخم معمولی بتائے گئے ہیں۔