جلپائی گوڈی( مغربی بنگال ) ۔ /25نومبر ، ( سیاست ڈاٹ کام ) ضلع جلپائی گوڈی میں آج 5افراد بشمول 3بچوں کی پُراسرار حالت میں موت واقع ہوگئی۔ پولیس نے بتایا کہ ایک خاتون اور تین بچوں کی نعشیں جن کی عمر ایک تا 10سال کے درمیان ہے بوگری باری میں ریلوے پٹریوں کے قریب دستیاب ہوئیں۔ ان نعشوں کے قریب میں ایک شخص اور ایک بچہ بے ہوشی کے عالم میں پائے گئے۔ بعد ازاں ایک شخص مقامی ہاسپٹل میں فوت ہوگیا۔ جبکہ بچہ کا علاج جاری ہے۔ بعض دیہاتیوں نے ریلوے پٹریوں کے قریب نعشیں موجود ہونے کی اطلاع پولیس کو دی تھی۔