حیدرآباد ۔ یکم ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : پویٹری سوسائٹی حیدرآباد سنٹر کے زیر اہتمام 31 اکٹوبر کو سوسائٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔ جس کی صدارت مسز ارونا بہو گنا آئی پی ایس جو کہ فی الحال صدر سوسائٹی بھی ہیں نے کی ۔ اس موقع پر مسٹر فلپ جوشاؤ اعزازی سکریٹری سوسائٹی بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر پروفیسر شکلیہ خانم ڈین فیکلٹی آف آرٹس و ڈائرکٹر یو جی سی ڈیب افیئرس و کیمپس ڈیولپمنٹ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی نے دوستی کے زیر عنوان ہندی فلموں میں گوپال داس نیرج کے نظموں کے لیرکس پر مقالہ پیش کیا ۔ اس موقع پر اعزازی سکریٹری نے بتایا کہ سوسائٹی کا قیام 1920 ء میں شعرا کے ایک گروپ نے قائم کیا ۔ جس کا اجلاس ہر سال کے دسویں مہینہ میں منعقد کیا جاتا ہے ۔ اجلاس کے تحت ہندوستانی اور بیرونی زبانوں کے ساتھ انگریزی زبان کا ترجمہ پیش کیا جاتا ہے ۔ اس پروگرام میں ممتاز شخصیتیں شعراء کے کلام کو پیش کرتے ہیں اور ملک اور بیرون ممالک کے شعراء کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔۔
نیلوفر ہاسپٹل میں اسپیشل سوائن فلو وارڈ کا قیام
حیدرآباد ۔ یکم ۔ نومبر : ( سیاست نیوز): دواخانہ نیلوفر میں چھوٹے بچوں کے لیے خصوصی سوائن فلو وارڈ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔ دواخانہ کے سپرنٹنڈنٹ کے بموجب ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے دواخانہ میں سوائن فلو آئی سو لیٹیڈ میں ماہر امراض اطفال ڈاکٹرس اور نرسنگ عملہ کو تیار رکھا گیا ہے جہاں صفر تا 12 سال عمر کے بچوں میں سوائن فلو کی علامات پائی جانے کی صورت میں یا سوائن فلو کی تصدیق ہونے پر اس وارڈ میں خصوصی علاج کیا جائے گا ۔ اس مرض کے علاج کے لیے درکار تمام عصری سہولیات فراہم کی گئی ہیں ۔ ڈاکٹر مرلی کرشنا نے عوام سے خواہش کی کہ مرض کی علامات پائی جائیں تو بچوں کو فوری طور پر دواخانہ نیلوفر میں شریک کرائیں ۔۔