حیدرآباد ۔ 19 ۔ جون : ( پریس نوٹ) : پوڈیم مال ٹولی چوکی میں عید کے پر مسرت موقع پر بڑے پیمانے پر عید تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ اس تقریب میں ’ رمضان شاپنگ دھوم ‘ کے خریداروں کے لیے لکی ڈرا بھی رکھا گیا ۔ ان کے ناموں کا اعلان کیا گیا ۔ اس لکی ڈرا میں خریدار ایاز اور افسر بیگم کو بمپر ڈرا میں ایکٹیوا 5G موٹر بائیک کا انعام ملا ۔ اس کے علاوہ انتظامیہ نے دیگر خریداروں کو ترغیبی انعامات دئیے ۔ اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر فراست ، فرحان ڈائرکٹرس پوڈیم مال نے کہا کہ رمضان المبارک کے موقع پر ہمارے مال سے تقریبا 2 لاکھ سے زائد عوام نے استفادہ کیا ہے ۔ ان میں کئی ایک خریداروں نے گفٹ کوپنس کو بھر کردیا ہے ۔ جن کا آج لکی ڈرا عمل میں آیا ۔ مسٹر فراست نے خریداری کرنے والے افراد اور رمضان شاپنگ دھوم کے کامیاب انعقاد پر اظہار تشکر کیا ۔۔