پوپ کا سری لنکا کے حملوں کے متاثرین سے اظہار ہمدردی

کولمبو۔/21 اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) پوپ فرانسیس نے ایسٹر سنڈے کے دن سری لنکا پر ہونے والے ’’ پُرتشددو بے رحمانہ ‘‘ حملوں کی مذمت کی اور جولوگ اس خون خرابے سے متاثر ہوئے ہیں ان کے لئے دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں عیسائی برادری کے ساتھ اپنی محبت خیز قربت کا اظہار کرتا ہوں جنہیں عین عبادت کے وقت نشانہ بنایا گیا۔