پوپ فرانسیس کی پُراسرار کفن کے سامنے دُعا

ٹورین( اٹلی) 21جون ( سیاست ڈاٹ کام ) پوپ فرانسیس نے آج پُراسرار ’’ٹورین کے کفن ‘‘کے سامنے دُعا کی ۔ عیسائیوں کا عقیدہ ہے کہ یہ حضرت عیسیٰ کا کفن ہے لیکن اس کے بارے میں شکوک و شبہات بھی پائے جاتے ہیں ۔ بعض افراد کا کہنا ہے کہ یہ عہد وسطیٰ کا کپڑا ہے ۔ ارجنٹائن کے پادری نے سب سے پہلے شمالی اٹلی کا دورہ کیا تھا جو اب پوپ فرانسیس بن چکے ہیں ۔انہوں نے پُرجوش عیسائیوں کے ایک ہجوم کے سامنے اس چرچ کو پہنچ کر جہاں یہ مبینہ کفن رکھا گیا ہے خصوصی دُعا کی ۔