وٹیکن سٹی ۔ 6 جون (سیاست ڈاٹ کام) صدر روس ولادیمیر پوٹن 4 جولائی کو وٹیکن کا دورہ کریں گے اوران کا استقبال خود پوپ فرانسس کریں گے۔ عبوری ترجمان الیسانڈرو گلوسوڈن نے یہ بات بتائی جو دونوں کے درمیان تیسری ملاقات ہوگی۔ 2015ء میں بھی پوٹن کا پوپ فرانسس نے اس وقت استقبال کیا تھا جب یوکرین سیاسی بحران کا شکار تھا۔ اس وقت پوپ فرانسس نے قیام امن کیلئے سنجیدہ اور مؤثر اقدامات کرنے کی اپیل کی تھی۔