قاہرہ۔ 26 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مصر میں جہاں عیسائی طبقہ قدامت پسند برادری کے کچھ ارکان کے جہادیوں کے ہاتھوں قتل کئے جانے پر رنجیدہ ہے، وہیں وہ اس بات پر بے حد خوش ہے کہ پوپ فرانسس جاریہ ہفتہ مصر کا دورہ کررہے ہیں۔ قاہرہ کے ایک چرچ میں پوپ فرانسس کی جمعہ کو قاہرہ آمد کے موقع پر خصوصی دعائیہ اجتماعات کئے جارہے ہیں، کیونکہ انہیں ایسا لگ رہا ہے کہ دُکھ کی اس گھڑی میں پوپ فرانسس اُن کے دُکھ کا مداوا کرنے تشریف لارہے ہیں جو یقیناً ان کے لئے (مصری عیسائی) روحانی خوشی کا سبب ہوگا۔ یاد رہے کہ پوپ فرانسس کا یہ پہلا دورۂ مصر ہے جہاں کی آبادی کا 90% مسلمانوں پر مشتمل ہے۔