بیت اللحم ۔25مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) پوپ فرانسیس آج فلسطینی علاقہ مغربی کنارے کے شہر بیت اللحم پہنچ گئے ۔ یہ فلسطینیوں کی علحدہ مملکت کی آرزو کی علامتی تائید ہے ۔ انہوں نے اپنے مشرقی وسطیٰ مقدس سفر کے دوسرے دن ایک مصروف دن گذارا ۔ مسرت سے سرشار پرچم لہراتے ہوئے فلسطینیوں نے بیت اللحم کے مینجیر چوک میں اُن کا استقبال کیا ۔ وہ مولود مسیح چرچ میں دعائیہ اجتماع کی قیادت کریں گے ۔ یہ چرچ اُسی مقام پر تعمیر کیا گیا ہے جہاں پر سمجھا جاتا ہے کہ حضرت عیسیٰ مسیح کی ولادت ہوئی تھی ۔ سرخ بڑے بڑے فلسطینی پرچم جن کا کچھ حصہ سفید ‘ سبز اور سیاہ تھا
ویٹیکن کے زرد و سبز پرچوں کے ساتھ ساتھ پورے چوک میں لہرائے گئے تھے۔ ہجوم میں سے کئی افراد سیاہ اور سفید سرپوش اپنے سروں اور گردنوں پر ڈالے ہوئے تھے ۔ یہ فلسطینی کاز کے اظہار کا ایک طریقہ تھا ۔ سابق پوپ بھی پہلی بار تل ابیب کا دورہ کرنے کے بعد مغربی کنارے کا دورہ کرچکے ہیں ۔تاہم پوپ فرانسیس نے بیت اللحم ہیلی پیاڈ اردن پر اترنے کے فوری بعد اپنی تہنیتی تقریب میں شرکت کے دوران صدر فلسطینی اتھاریٹی محمود عباس سے ملاقات کی تھی ۔اردن سے ان کا راست بیت اللحم برائے اسرائیل پہنچنا فلسطینی مملکت کو تسلیم کرنے کے مترادف ہے ۔ فلسطینی عیسائی حنان اشراوی نے جو پی ایل او کی سینئرعہدیدار بھی ہیں کہا کہ پوپ کا یہ دورہ آزاد فلسطینی مملکت کو تسلیم کرنے کے مترادف ہے ۔