واشنگٹن ۔ 29جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ اور صدر روس ولادیمیر پوٹن کے مذاکرات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وائیٹ ہاؤز نے ان کی ستائش کی اور انہیں ایک نمایاں آغاز قرار دیا ۔ وائیٹ ہاؤز نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات ان مذاکرات کے نتیجہ میں بہتر ہونا شروع ہوجائیں گے ۔ ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ ٹرمپ اور پوٹن نے دولت اسلامیہ کے خلاف تعاون پر تبادلہ خیال کیا تھا اور سرگرم انداز میں مشترکہ طور پر کارروائی سے اتفاق کیا تھا تاکہ روس ۔ امریکہ تعاون میں اضافہ کیا جاسکے جس کی بنیاد تعمیری ہو ۔
دولت اسلامیہ مخالف حکمت عملی کیلئے فوج کو 30دن مہلت
واشنگٹن ۔ 29جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے آج امریکی فوج کو ہدایت دی کہ دولت اسلامیہ کو شکست دینے کی کارآمد حکمت عملی اندرون 30دن طئے کردی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کو دہشت گرد گروپ کو شکست دینے سرگرم حصہ ادا کرنا چاہیئے ۔ دولت اسلامیہ نہ صرف بنیاد پرس اسلامی دہشت گردی کا امریکہ کیلئے خطرہ ہے بلکہ اس کا انتہائی زہریلا اور جارحانہ پروگرام پوری دنیا میں بحران پیدا کرسکتا ہے ۔