پوٹن ۔یاہو کے درمیان میٹنگ

ماسکو۔27 فروری (سیاست ڈاٹ کام) صدر روس ولادیمیر پوٹن اور اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کے درمیان چہارشنبہ کو روس کے دارالحکومت ماسکو میں ہونے والی میٹنگ میں دو طرفہ ایشوز سمیت مغربی ایشیا اور شام کے بحران کے معاملہ پر اہم بات چیت کا امکان ہے ۔روس کے صدر دفتر کے ترجمان دیمتری پیسکوو نے منگل کو کہا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان شام کے بحران کے حل پر خاص طور سے بات چیت کریں گے ۔صدر دفتر کے بیان میں کہا گیا‘‘ میٹنگ میں تجارت، اقتصادی اور انسانی علاقوں میں دو طرفہ تعاون، مغربی ایشیا کی موجودہ صورتحال، فلسطین۔اسرائیل کے مسائل اور شام کی صورت حال پر بات چیت ہوگی‘‘۔