واشنگٹن ۔ 5 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر براک اوباما نے روسی صدر ولادی میر پوتین کی ننگی چھاتی والی تصویر پر طنز کے نشتر برسائے ہیں اور اپنی حکومت کی پالیسیوں کا بھی مضحکہ اڑایا ہے۔براک اوباما نے اپنی شخصیت کے اس نئے پہلو کا اظہار وائٹ ہاؤس کے نامہ نگاروں کے اعزاز میں دی گئی سالانہ ضیافت میں کیا ہے۔اس موقع پر صحافیوں کو فن کی دنیا کی اہم شخصیات اور ارباب اقتدار وسیاست سے گھلنے ملنے کا موقع ملتا ہے اور امریکی صدر دوسروں کے علاوہ اپنا بھی مضحکہ اڑاتے ہیں۔اوباما نے قدامت پسند ٹیلی ویژن میزبانوں کی روسی صدر ولادی میر پوتین کی ننگی چھاتی کے بارے میں گفتگو کا مزاحیہ انداز میں تذکرہ کیا اور حاضرین کو مسکرانے پر مجبور کردیا۔انھوں نے حزب اختلاف کے اس دعوے کا بھی مضحکہ اڑایا کہ وہ امریکہ کے بجائے بیرون ملک پیدا ہوئے تھے۔امریکی صدر نے کہا:”روڈی جولیانی کہتے ہیں پوتین ایک لیڈر ہیں مائیک حکابی اور سیان حینٹی ان کی ننگی چھاتی کے بارے میں گفتگو کرتے رہتے ہیں اور یہ خاص اہمیت کی حامل ہوتی ہے”۔وہ روسی صدر کی ننگی چھاتی کے بارے میں گفتگو کررہے تھے جس کو پریس میں بڑے نمایاں انداز میں شائع کیا گیا ہے۔انھوں نے وائٹ ہاؤس میں اپنے ممکنہ جانشین کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا:”ری پبلکنز کے لیے یہ ثابت کرنا بہت مشکل ہوگا کہ ہلیری رودھم کلنٹن کینیا میں پیدا ہوئی تھیں”