پوٹن کی پرچہ نامزدگی داخل

ماسکو۔ 27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر روس دلادیمیر پوٹن نے آج اپنا پرچہ نامزدگی انتخابی عہدیداروں کو داخل کردیا ۔ وہ آئندہ سال صدارتی انتخابات میں ایک اور میعاد کیلئے مقابلہ کرنا چاہتے ہیں۔ ایک دن قبل سینکڑوں سیاست دانوں نے ان کی تائید میں ایک تقریب منعقد کی تھی۔ 65 سالہ سیاست داں کو صرف علامتی حریف امیدواروں کا سامنا ہے۔ چنانچہ ان کی 2024ء میں صدر روس بنے رہنے کی قوی توقع ہے۔ اگر وہ دوبارہ منتخب ہوجائیں تو اسٹالن کے بعد سب سے طویل مدتی صدر ہیں۔