پوٹن کی اوباما سے ٹیلی فون پر بات چیت

واشنگٹن ۔ 29 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : یوکرین کی سرحد پر روسی افواج کی بڑے پیمانے پر تعیناتی اور کریمیا کے مسئلہ پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان امریکی صدر بارک اوباما سے ان کے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن نے ٹیلی فون پر بات چیت کی ۔ وہائٹ ہاوز نے آج یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ بحران کی یکسوئی کے لیے سفارتی حل سے متعلق امریکی تجاویز پر اوباما نے پوٹن سے تبادلہ خیال کیا ۔

وہائٹ ہاوز کے بیان میں مزید کہا گیا کہ ’ یوکرین بحران کے سفارتی حل سے متعلق امریکی تجویز پر پوٹن نے اوباما سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے یہ تجویز اپنے روسی ہم منصب سرجئی لاؤروف کو دوبارہ پیش کیا جب ان دونوں نے اس ہفتے دی ہیگ میں ملاقات کی تھی ۔ وہائٹ ہاوز نے کہا کہ اوباما نے تجویز پیش کی کہ روس کو چاہئے کہ وہ تحریری طور پر ٹھوس جواب دے اور دونوں صدور اس بات سے اتفاق کریں کہ آئندہ اقدامات پر تبادلہ خیال کے لیے کیری اور لاؤروف ملاقات کریں ۔۔