ماسکو۔ 6 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر وس ولادیمیر پوٹن نے آج کہا کہ وہ ملک کے مارچ میں مقرر انتخابات میں دوسری چھ سالہ میعاد کیلئے امیدوار ہوں گے۔ اگر وہ منتخب ہوجائیں تو جوزف اسٹالن کے بعد ملک کا صدر طویل ترین عرصہ تک برقرار رہنے کا اعزاز حاصل کرلیں گے۔ وہ گذشتہ 18 سال سے ملک کے صدر ہیں۔