ٹوکیو، 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) روس کے صدر ولادیمیر پوٹن اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کے درمیان اگلے ہفتے ملاقات کا امکان ہے ۔یونھا پ نیوز ایجنسی کے مطابق مسٹر پوٹن ایک پروگرام میں حصہ لینے کے لئے 24 اپریل کو مشرقی ایشیا کا دورہ کریں گے ۔ اس دورے کے دوران مسٹر پوٹن اور مسٹر کم کے درمیان ملاقات ہو سکتی ہے ۔اس ماہ کے اوائل میں مسٹر پوٹن کے ساتھی یوری اشاکوو نے دونوں ممالک کے سربراہوں کے درمیان ملاقات کے متعلق کہا تھا کہ روس نے تاریخ مقرر کرنے کے لئے خصوصی پیشکش کی ہے اور اس معاملے پر بات چیت جا رہی ہے ۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور مسٹر کم نے گزشتہ ہفتے ہی تیسری ملاقات کا امکان کا اظہار کیا ہے ۔ ٹرمپ نے جمعرات کو وائٹ ہاؤس میں جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ سے پہلے صحافیوں سے یہ بات کہی تھی ۔