یروشلم۔ 4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم اسرائیل بنجامن نیتن یاہو اگلے ہفتے ماسکو میں صدر روس ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کریں گے ۔یاہو کے دفتر نے منگل کو ایک بیان جاری کرکے اس بات کی اطلاع دی۔ بیان کے مطابق دونوں قائدین کے درمیان 11 جولائی کو ماسکو میں ملاقات ہوگی۔ نیتن یاہو اور پوٹن علاقائی مسائل پر بات چیت کرنے کیلئے ایک مقررہ وقفہ کے بعد باقاعدگی سے ملتے رہتے ہیں۔ان کے درمیان علاقائی مسائل میں خاص طور پر شام میں جاری خانہ جنگی میں باہمی دلچسپی بھی شامل ہیں جس پر گفت و شنید ہو گی۔ شام میں اسرائیل اور روس دونوں کی فوج ہے جن کے درمیان ناگہانی جنگ سے بچنے سے متعلق بھی بات ہوگی۔ دونوں قائدین آخری مرتبہ مئی میں ماسکو میں ملے تھے ۔شام میں ایران کی بڑھتی ہوئی فوجی موجودگی کو لے کر اسرائیل فکر مند ہے اس لئے وہ ایرانی فوج کے ٹھکانوں پر حملے کیا کرتا ہے ۔