پوٹا ملزم سید کرمانی 14 دن کی پولیس تحویل میں

احمد آباد ۔ 7 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک مقامی عدالت نے سخت گیر قانون پوٹا کے تحت ملزم قرار دیئے ہوئے سید کرمانی کو 14 دن کی پولیس تحویل میں دیدیا ۔ یہ تحویل ان کے مبینہ طور پر قوم دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے اور پاکستان میں قائم تنظیموں کے ساتھ روابط کے الزام میں جو ہندوستان میں دہشت پھیلانا چاہتی ہے،

دی گئی ہے۔ کرائم برانچ کے شعبۂ سراغ رسانی نے 21 دن تحویل کی درخواست کی تھی لیکن عدالت نے صرف 14 دن کی تحویل منظور کی۔ کرمانی کا گرفتاری وارنٹ 2003 ء میں قوم دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی بناء پر جاری کیا گیا تھا ۔ وہ گزشتہ دس سال سے پولیس کو پوٹا قانون کے تحت ایک مقدمہ میں درکار تھے ۔ انہیں چند دن قبل حیدرآباد سے گرفتار کر کے احمد آباد منتقل کیا گیا ہے ۔