پون کلیان کیخلاف پولیس میں شکایت

حیدرآباد ۔/25 اپریل، ( سیاست نیوز) تلگو فلم اداکار پون کلیان کے سوشیل میڈیا پر بعض ٹی وی چیانلس کے خلاف مسلسل بیانات جاری کرنے کے خلاف آج سنٹرل کرائم اسٹیشن کی سائبر کرائم پولیس سے ایک شکایت درج کروائی گئی۔ تلگو ٹی وی چیانل آندھرا جیوتی کے انتظامیہ نے پون کلیان کے خلاف ایک شکایت درج کرواتے ہوئے الزام عائد کیا کہ تلگو فلم اداکار الیکٹرانک میڈیا کو اپنے غلط بیانات کے ذریعہ نشانہ بنارہے ہیں اور ٹوئیٹر اکاؤنٹ کے ذریعہ بعض ایسی تصاویر بھی اَپ لوڈ کررہے ہیں جو قابل اعتراض ہیں۔ آندھرا جیوتی کے انتظامیہ نے ڈی سی پی ڈیٹکٹیو ڈپارٹمنٹ مسٹر اویناش موہنتی سے ملاقات کرکے شکایت درج کرائی۔