پون کلیان کا جناسیناکے ایم پی اور ایم ایل اے امیدواروں کے ساتھ اجلاس

حیدرآباد 12مئی (یواین آئی)جناسیناپارٹی کے سربراہ پون کلیان نے پارٹی کے ایم پی اور ایم ایل اے امیدواروں کے ساتھ اجلاس منعقد کیا اور اے پی میں ادارہ جات مقامی انتخابات سے پہلے اختیارکی جانے والی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔یہ اجلاس پارٹی کے منگل گری میں واقع دفتر میں ہوا جس میں پارٹی کے لیڈران این منوہر،ہری پرساد اور دیگر سرکردہ لیڈران نے شرکت کی۔اجلاس میں نچلی سطح سے پارٹی کومستحکم کرنے اور ادارہ جات مقامی کے انتخابات کیلئے اختیارکی جانے والی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔پارٹی لیڈروں نے پون کلیان کو حال ہی میں منعقدہ انتخابات میں اپنے تجربات اور عوامی ردعمل سے واقف کروایا۔پارٹی نے اس اجلاس میں مستقبل کے لائحہ عمل کو بھی حتمی شکل دی۔