حیدرآباد21مارچ (یواین آئی ) جناسینا پارٹی کے سربراہ پون کلیان نے گجوکا اسمبلی حلقہ سے اپناپرچہ نامزدگی داخل کیا ۔ وہ پہلی مرتبہ انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔حکمرانی میں شفافیت،سیاست میں جواب دہی ،عوامی بہبود اور سیاسی نظام میں تبدیلی لانے کے مقصد سے انہوں نے اس حلقہ سے اپناپرچہ نامزدگی داخل کیا ۔پارٹی کے جنرل باڈی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ پون دو اسمبلی حلقوں گجوکا اوربھیماروم سے مقابلہ کریں گے ۔پرچہ نامزدگیوں کے عمل کی تکمیل کے بعد جناسیناسربراہ گجوکا،بھیمونی پٹنم ،نارتھ وشاکھاپٹنم حلقوں میں انتخابی مہم میں حصہ لیں گے ۔