پونے میں سماعت سے محروم طلبا پر پولیس لاٹھی چارچ کا الزام

پونے 25 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) پونے میں اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرنے والے سماعت سے محروم طلبا نے پولیس پر لاٹھی چارچ کا الزام عائد کیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ احتجاجیوںکو روکنے کیلئے طاقت کا ہلکا استعمال کیا گیا جو رکاوٹوں کو پھلانگ رہے تھے ۔ چیف منسٹر مہاراشٹرا دیویندر فرنویس نے اس مسئلہ پر پولیس سے رپورٹ طلب کی ہے ۔ این سی پی لیڈر سپریا سولے نے کہا کہ حکومت کے پاس تعلیم اور روزگار پر جواب نہیں ہے تو لاٹھیاں برسائی جارہی ہیں۔