پونے میں زبردست بارش

پونے ۔ 23 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : شہر پونے اور مضافات میں غیر موسمی بارش نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں اور ٹریفک درہم برہم ہوگئی ہے ۔ گذشتہ شب موسلادھار بارش سے سڑکوں پر پانی جمع ہوجانے سے ٹریفک مسدود ہوگئی اور نشیبی علاقوں میں واقع بستیوں میں پانی داخل ہوگیا ۔ گذشتہ 12 گھنٹوں کے دوران 90 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بیحر عرب پر ہوا کے دباؤ میں کمی کے مرکز کے قیام سے یہ بارش ہورہی ہے جو کہ آئندہ 48 گھنٹوں تک جاری رہے گی ۔