پونے حادثہ: مہلوکین کی تعداد 109 ہوگئی

پونے ۔ 4 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) پونے میں زمین کھسکنے کے حادثہ کے مقام پر ملبہ سے مزید تین نعشیں دستیاب ہونے کے بعد مذکورہ آفت سماوی میں مہلوکین کی جملہ تعداد 109 ہوگئی جبکہ این ڈی آر ایف کارکن بارش کے دوران مزید افراد کو بچانے کوشاں ہیں جن کے بارے میں امکانات ہیں کہ وہ ملبہ کے نیچے پھنسے ہوں گے ۔ دوسری طرف جیولوجیکل سروے آف انڈیا (GSI) نے بچاؤ کاری ٹیم اور ضلع عہدیداروں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ حادثہ کے مقام سے قریب مابقی تمام مکانات کا تخلیہ کروایا جائے ۔ جی ایس آئی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر بارش کا سلسلہ مزید 3 تا 4 روز جاری رہا تو حادثہ کے مقام سے قریب کے علاقہ میں متاثر ہوسکتے ہیں اور جانی نقصان ہوسکتا ہے۔ملبہ سے ابھی تک نعشیں دستیاب ہو رہی ہیں۔