پونچھ :پاکستانی فائرنگ میں 22 سالہ نوجوان ہلاک

جموں 11 مئی (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے پاس ہندوستانی فوج کی چوکیوں پر چھوٹے اسلحہ سے کی گئی پاکستانی دستوں کی فائرنگ میں ایک 22 سالہ نوجوان ہلاک ہوگیا، ایک پولیس آفیسر نے یہ بات کہی۔ پاکستانی دستوں نے ضلع کی گلپور ۔ بگیال دھارا پٹی میں ایل او سی کے پاس چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔ پاکستان آرمی نے ہندوستانی چوکیوں پر رات 12.30 بجے آس پاس فائرنگ شروع کی۔