پونچھ میں فائر بندی کی دو مرتبہ خلاف ورزی پاکستان نے ہندوستانی دستوں کو نشانہ بنایا

جموں 28 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی دستوں نے آج جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں دو مرتبہ فائر بندی کی خلاف ورزی کی اور وہ سرحد پار سے بلا اشتعال اور اندھا دھند فائرنگ پر اُتر آئے جس کے ذریعہ سرحدی چوکیوں اور دیہات کو نشانہ بنایا گیا۔ ایک عہدیدار نے کہاکہ لائن آف کنٹرول پر مامور ہندوستانی دستوں نے فائرنگ کا جواب دیا لیکن کوئی جانی نقصان کی فوری کوئی اطلاع نہیں ملی۔ اُنھوں نے کہاکہ پاکستانی سمت سے چھوٹے اسلحہ سے صبح میں تقریباً تین گھنٹے فائرنگ کی اطلاعات ملی ہیں۔ اس فائرنگ سے سرحد کے پاس والے مکینوں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی۔ آخری اطلاعات ملنے تک دونوں سمتوں فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا۔