پونالہ کی آج دہلی روانگی

حیدرآباد یکم جولائی (این ایس ایس ) تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر پونالہ لکشمیا نے آج کہا کہ ان کی قیادت میں ایک 17 رکنی ٹیم نئی دہلی روانہ ہورہی ہے جو سینئر لیڈر اے کے انٹونی کی طرف سے 2 جولائی کو 10.30 بجے منعقد کئے جانے والے اے آئی سی سی اجلاس میں شرکت کرے گی۔ اس اجلاس میں کانگریس کی 10 سالہ حکمرانی، انتخابات اور نتائج، مرکز میں بی جے پی کی ایک ماہ کی حکمرانی اور اس کا مظاہرہ وغیرہ جیسے مختلف امور و مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔ اس اجلاس میں کانگریس کو مستحکم بنانے کے امکانات پر تفصیلات غور و خوض کیا جائے گا۔