پومپیو نے شمالی کوریا کا دورہ کیوں منسوخ کیا؟

واشنگٹن ۔ 28 اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کا گزشتہ ہفتہ منصوبہ بند دورہ شمالی کوریا اس وقت منسوخ کردیا گیا تھا جب انہیں شمالی کوریا کی جانب سے ایک مکتوب موصول ہوا تھا۔ دی واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق مکتوب کے متن کا پتہ نہیں چل سکا جسے شمالی کوریا کی حکمراں جماعت کے نائب صدرنشین کم یانگ چول کی جانب سے تحریر کیا گیا تھا۔ جمعہ کے روز مکتوب حاصل کرنے کے بعد پومپیو نے اسے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو دکھایا تھا جس کے بعد دونوں نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ مکتوب ملنے کے بعد دورہ شمالی کوریا منسوخ ہی کردیا جائے تو بہتر ہوگا جبکہ ٹرمپ کا یہ بھی کہنا ہیکہ 12 جون کو شمالی کوریا کے قائد کم جونگ انگ سے سنگاپور میں ملاقات کے بعد شمالی کوریا نے اپنے نیوکلیئر پروگرام کو ختم کرنے کی جانب کوئی خاص پیشرفت نہیں کی ہے۔