ماسکو، 19 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ اور روس کے وزیر خارجہ مائیک پومپیوو اور سرگئی لاؤرووف نے پیر کو ٹیلی فون پر شام اور جزیرہ نما کوریا کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔روس کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں وزرائے خارجہ نے روس اور امریکہ کی مستقبل قریب میں ہونے والی دو طرفہ اور سیاسی میٹنگوں پر بھی بات چیت کی۔مسٹر پومپیو نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ روس اور شام کے لئے ان معاہدوں کے ساتھ بنے رہنا بہت اہم ہے ۔دونوں ممالک اس بات کا یقین کریں کہ علاقے میں کسی بھی طرح کی یک طرفہ کارروائی نہ ہو۔