پشاور۔ 8 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) دو پولیس ملازمین جو پولیو خوراک پلانے والی ٹیم کی حفاظت کررہے تھے ، انہیں آج پاکستان کے شورش زدہ شمال مغربی قبائیلی خطہ میں عسکریت پسندوں نے گولی مار دی، جو اس بیماری کو ختم کرنے کی کوشش میں مصروف میڈیکل ورکرس پر تازہ ترین حملہ ہے۔ یہ واقعہ صوبہ خیبرپختون خواہ میں دورافتادہ پہاڑی علاقہ کے ضلع بونیر میں پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ دو جوانوں کی نعشیں پیربابا علاقہ سے برآمد کرلی گئی جہاں وہ پولیو ورکرس کی حفاظت کیلئے گئے تھے۔