پولینڈ کا لڑاکا طیارہ حادثہ کا شکار ، پائلٹ ہلاک

وارسا ۔ 6 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) شمالی پولینڈ میں ایک فوجی لڑاکا طیارہ کے حادثہ میں ہلاک ہوگیا۔ سوویت ڈیزائن والا لڑاکا طیارہ 22 ویں ٹیکٹیکل بیس کا تھا جو مالبورک میں واقع ہے جو یہاں سے 20 کیلو میٹر کے فاصلہ پر واقع ہے۔ وزارت دفاع نے اس سلسلہ میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ حادثہ جن حالات میں رونما ہوا، اس کی تحقیقات کی جائے گی۔ لڑاکا طیارہ کے پائلٹ کے پاس 800 گھنٹوں سے زیادہ اڑان کا تجربہ تھا جن میں 600 گھنٹے صرف MiG-29 لڑاکا طیاروں میں جنگجویانہ کارروائیوں میں گزارے۔ یاد رہیکہ پولینڈ کی فوج میں 48 یو ایس F-16 لڑاکا طیارے اور MiG-29 لڑاکا طیاروں کی تعداد 32 ہے لیکن ان میں سے بیشتر اسپیئر پارٹس (فاضل کل پرزے) نہ ہونے کی وجہ سے حادثات کا شکار ہوئے۔