پولینڈ کا لڑاکا طیارہ حادثہ کا شکار ، پائلٹ ہلاک

وزارت دفاع کا حادثہ کی تحقیقات کرنے کا اعلان ،
لڑاکا پائلٹ کو
800 گھنٹوں کی اڑان کا تجربہ تھا
وارسا ۔ 6 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) شمالی پولینڈ میں ایک فوجی MiG-29 لڑاکا طیارہ کے حادثہ میں ہلاک ہوگیا۔ سوویت ڈیزائن والا لڑاکا طیارہ 22 ویں ٹیکٹیکل بیس کا تھا جو مالبورک میں واقع ہے جو یہاں سے 20 کیلو میٹر کے فاصلہ پر واقع ہے۔ وزارت دفاع نے اس سلسلہ میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ حادثہ جن حالات میں رونما ہوا، اس کی تحقیقات کی جائے گی۔ لڑاکا طیارہ کے پائلٹ کے پاس 800 گھنٹوں سے زیادہ اڑان کا تجربہ تھا جن میں 600 گھنٹے صرف MiG-29 لڑاکا طیاروں میں جنگجویانہ کارروائیوں میں گزارے۔ یاد رہیکہ پولینڈ کی فوج میں 48 یو ایس F-16 لڑاکا طیارے اور MiG-29 لڑاکا طیاروں کی تعداد 32 ہے لیکن ان میں سے بیشتر اسپیئر پارٹس (فاضل کل پرزے) نہ ہونے کی وجہ سے حادثات کا شکار ہوئے۔

یورپی یونین کا تلافی
پیکیج مایوس کن :روحانی
لندن، 6 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے صدر حسن روحانی نے جمعرات کو جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل سے کہا کہ امریکہ کے ایران نیوکلیئر معاہدے سے ہٹنے کی تلافی کے لئے دیا گیا یورپی یونین (ای یو) کا پیکیج ‘مایوس کن’ ہے۔ ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم نے اس کی اطلاع دی ۔مسٹر روحانی نے اپنے بیان میں کہاکہ بدقسمتی سے مجوزہ پیکیج میں تعاون جاری رکھنے کے ایکشن پلان اور اس کے لئے واضح روڈ میپ کا فقدان ہے ۔ اس میں یورپی یونین کے پرانے بیانات کی طرح کچھ عام وعدے شامل ہیں۔