پولیس کی گاڑیوں پر دیہاتیوں کا حملہ

مالدہ 23 فبروری (سیاست ڈاٹ کام )مالدہ ضلع میں آج پولیس کی گاڑیوں کو اس وقت دیہاتوں نے آگ لگادی جب گرامینا بینک میں ڈکیتی کی کوشش کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس فورس کی آمد میں تاخیر کے خلاف ایک ہجوم نے احتجاج کیا ۔ ایڈیشنل ایس پی مالدا مسٹر ابھیشک مودی نے بتایا کہ ہریش چندر پور پولیس اسٹیشن کا عملہ جب بھیمگل گاوں پہنچا تو مقامی احتجاجیوں نے پولیس کی گاڑیوں پر حملہ کر کے شیشوں کو نقصان پہنچایا۔ یہ واقعہ مالدہ سے 90 کلو میٹر دور پیش آیا۔ کشیدہ حالات پر قابو پانے کیلئے چنچل سب ڈیویزنل پولیس آفیسر کے ڈی آچاریہ فی الفور جائے وقوع پہنچ گئے ۔ مسٹر ابھیشک مودی نے بتایا کہ اگر چیکہ ڈاکوؤں کی ٹولی کو گرفتار نہیں کیا جاسکا لیکن صورتحال اب قابو میں آگئی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ دیہاتیوں نے ہریش چندرا پولیس اسٹیشن کے بعض ملازمین کو ایک مکان میں بند کردیا تھا جبکہ اے ایس پی نے اس کی توثیق نہیں کی ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ تمام پولیس ملازمین بحفاظت گاوں سے واپس آگئے ہیں جبکہ حملہ آوروں کوپکڑنے کی کوشش جاری ہے۔