پولیس کی ویڈیو گرافی پر راج ببر برہم

غازی آباد۔ 24 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )کانگریس اُمیدوار راج ببر غازی آباد کے وجئے نگر علاقہ میں انتخابی مہم کے دوران پولیس کی ویڈیو گرافی پر بے قابو ہوگئے اور شدید برہمی کا اظہار کیا۔ وہ اس علاقہ میں ایک مکان میں جمع عوام سے خطاب کررہے تھے اور انھوں نے دیکھا کہ پولیس اُن کی ویڈیو گرافی کررہی ہے وہ خود پر کنٹرول کھوبیٹھے اور برہمی کے عالم میں کہا کہ جو جرم کرنے والے ہیں اُن کو روکیں گے نہیں ، شرم نہیں آتی ہے اُن کو ۔ آئے دن غازی آباد کا نام بدنام ہورہا ہے ۔ ٹوپی اور وردی پہن کر گھوم رہے ہیں یہ لوگ !۔ راج ببر نے کہاکہ وہ کوئی مجرم نہیں ہے جن کی پولیس انتخابی مہم کے دوران ویڈیو گرافی کررہی ہے ۔ کیا وہ کوئی چور یا مجرم ہے یا اُن کے خلاف کوئی مقدمہ ہے ۔ آخر پولیس کو ویڈیو گرافی کی ضرورت ہی کیا ہے ؟