جئے پور ۔ 3 ۔مارچ (سیاست ڈاٹ کام)مرکز کے قانون حصول اراضی سے متعلق آرڈیننس کے خلاف احتجاج کیلئے کانگریس کی جانب سے آج یہاں اسمبلی کے گھیراؤ کی کوشش کو پولیس نے ناکام بنادیاجس کے نتیجہ میں اپوزیشن کے کارکنوں اور پولیس میں جھڑپ ہوگئی۔ صدر پردیش کانگریس سچن پائلٹ اور 10 پولیس ملازمین کے بشمول کم از کم 40 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے کہا کہ زخمیوں میں زیادہ تر کانگریسی ورکرس ہیں۔ پی سی سی ترجمان کے مطابق سچن کو خراشیں آئی ہیں۔ زخمیوں کا مختلف اسپتالوں میں علاج کیا گیا۔