مظفر نگر ۔ 22 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : پولیس کو مطلوب 3 مجرموں کی نعشیں موضع گھاس پور میں ان کے مکان سے درآمد کرلی گئی ۔ ان کی نعشیں گولیوں سے چھلنی پائی گئی ۔ ایس ایس پی دیپک کمار نے بتایا کہ مطلوبہ مجرمین دیپک راٹھی ، گور اور سچن کی نعشیں مشتبہ حالت میں کل شب منصور پور پولیس اسٹیشن کے تحت ایک مکان میں دستیاب ہوئیں ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ملزمین ایک درجن سے زائد لوٹ مار قتل کیسوں میں مطلوب تھے ۔ مکان سے ایک پستول بھی برآمد ہوا ہے ۔ پولیس کو شبہ ہے کہ بعض بدمعاش اس مکان میں قیام پذیر تھے اور فائرنگ کر کے انہیں ہلاک کردیا ہوگا ۔ تاہم پولیس نے حقیقت کا پتہ چلانے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہے ۔۔