حیدرآباد۔یکم اپریل، ( سیاست نیوز) حکومت نے کمشنر پولیس حیدرآباد انوراگ شرما ( آئی اے ایس ) کو ڈائرکٹر جنرل پولیس کے رتبہ پر ترقی دی ہے۔ اس سلسلہ میں چیف سکریٹری ڈاکٹر پی کے موہنتی نے آج جی او آر ٹی 1285جاری کیا۔ جی او کے مطابق مسٹر انوراگ شرما جو 1982ء آئی پی ایس بیاچ سے تعلق رکھتے ہیں انہیں سوپر ٹائم اسکیل ڈائرکٹر جنرل پولیس کے عہدہ پر ترقی دی گئی ہے اور کمشنر پولیس حیدرآباد کی حیثیت سے برقرار رکھا گیا ہے۔ اسی طرح جی او آر ٹی 1286کے ذریعہ 1982ء بیاچ سے تعلق رکھنے والے دو آئی اے ایس عہدیداروں کو بھی ترقی دی گئی۔ مسٹر لنگا راج پانی گڑھی کو ترقی کے بعد اسپیشل چیف سکریٹری جی پی ایم اینڈ اے آر اور اکامیڈیشن جی اے ڈی مقرر کیا گیا۔ وہ چیف سکریٹری کی جانب سے مفوضہ ریاست کی تنظیم جدید سے متعلق اُمور کی نگرانی کریں گے۔ مسٹر کے پردیپ چندرا ( آئی اے ایس ) کو اسپیشل چیف سکریٹری انڈسٹریز اینڈ کامرس مقرر کیا گیا ہے۔ وہ سرکاری کمپنیوں، کارپوریشنوں اور بورڈز کی تنظیم جدید کے کام کی نگرانی کریں گے۔