پولیس کا نکسلائٹس کیساتھ فائرنگ کا تبادلہ

چھتیس گڑھ کا ملازم پولیس زخمی اور 3 نکسلائٹس ہلاک

رائے پور۔6 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) 3 نکسلائٹس ہلاک اور ایک ملازم پولیس زخمی ہوگیا جبکہ ضلع دنتے واڑہ چھتیس گڑھ میں فوج کے ساتھ جھڑپ میں تین نکسلائٹس ہلاک ہوگئے۔ ضلع ریزرو گارڈ کا ایک جوان بھی فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہوا۔ شورشزدہ ضلع سے 50 کیلومیٹر کے فاصلے پر فائرنگ کا یہ تبادلہ ہوا۔ جنگل کاٹے کلیان پولیس اسٹیشن کی حدود میں ایک ڈی آر جی ا ور ضلع پولیس کی مشترکہ ٹیم تلاشی مہم میں مصروف تھی اور انسداد مائوسٹ کارروائی میں حصہ لے رہی تھی۔ جبکہ نکسلائٹس نے ان پر فائرنگ شروع کردی۔ آئی جی پی (انسداد نکسل کارروائی) سندر راج نے ٹیلی فون پر کہا کہ طلایہ گردی کرنے والی ٹیم نے پیداڈبا دیہات کے قریب محاصرہ کرلیا تھا جس پر نکسلائٹس نے ایک آئی ڈی ای دھماکہ کیا اور اندھادھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجہ میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ایک ڈی آر جی جوان زخمی ہوگیا اور تینوں نکسلائٹس برسر موقع ہلاک ہوگئے۔ اس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ بند ہوگیا۔ موقعہ واردات سے 3 ہتھیار ضبط کیے گئے۔ واقعہ کی مزید تفصیلات ہنوز دستیاب نہیں ہوئیں۔