پولیس کانسٹیبلس کو خدمات کے دوران لاپرواہی نہ کرنے کا مشورہ

کانسٹیبلس کی پاسنگ آوٹ پریڈ ، کمشنر پولیس سائبرآباد سندیپ شنڈالیہ کا خطاب
حیدرآباد /28 فروری ( سیاست نیوز ) پولیس کے بہتر کارکردگی سے سماج پرسکون رہتا ہے ایک پریس کانفرنس کی بہتر خدمات سارے محکمہ کی پہچان ہوتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار کمشنر پولیس سائبرآباد مسٹر سندیپ شنڈالیہ نے کیا ۔ وہ آج یہاں پولیس کانسٹیبل کی پاسنگ آوٹ پریڈ سے مخاطب تھے ۔ انہوں نے تربیت مکمل کرنے والے پولیس کانسٹیبل کو مبارکباد دی اور انہیں کہا کہ ڈسپلین کا نام پولیس ہے ۔ انہوں نے پولیس کانسٹیبل کو ہدایت دی کہ وہ اپنی خدمات میں کسی طرح کی لاپرواہی نہ کریں اور دوران خدمات دیانتداری کے ساتھ ساتھ غیر جانبداری کا مظاہرہ کریں ۔ بے غرض عوامی خدمات سے ہی پولیس کا وقار بلند ہوتا ہے ۔ جو خود پولیس محکمہ اور عوام کیلئے بھلائی کا سبب بنتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک پولیس ملازم کو چاہئے کہ وہ رجوع ہونے والے تکلیف کا خیال رکھے بلکہ اس کے ساتھ کسی بھی قسم کا امتیاز نہیں ہونا چاہئے ۔ حق و انصاف پولیسنگ کا مقصد ہونا چاہئے ۔ کمشنر پولیس سائبرآباد نے کہا کہ عوام پولیس کانسٹیبل سے زیادہ قریب ہوتے ہیں اور بلا جھجھک اپنی بات اور مسئلہ کو ان سے پیش کرتے ہیں ۔ بہتر عوامی تعلقات کیلئے ضروری ہے کہ عوامی مسائل کو اچھے انداز سے سمجھیں اور فرینڈلی پولسنگ پر عمل کریں ۔ ساتھ ہی انہوں نے کانسٹیبل کو مشورہ دیا کہ وہ ڈیوٹی کے ساتھ گھر کا بھی خیال رکھیں ۔ جیسا کہ وہ ڈیوٹی پر ذمہ داری سے کام کرتے ہیں ۔ اس طرح گھر کی ذمہ داری کا بھی خیال رکھیں ۔ بلکہ دونوں چیزوں کو ساتھ لیکر خوشگوار انداز میں زندگی بسر کریں ۔ انہوں نے تمام کانسٹیبل کا محکمہ پولیس میں خیرمقدم کیا اور ان کے افراد خاندان کو مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس مسٹر گوپی کرشنا کمشنر آف پولیس رچہ کنڈہ مسٹر مہیش مرلی دھر بھگوت محترمہ چارونہا جوائنٹ کمشنر سائبرآباد شاہنواز قاسم و دیگر موجود تھے ۔