حیدرآباد ۔24 ۔ جون ۔ (سیاست نیوز) جوبلی ہلز علاقہ میں قحبہ گری کے اڈہ پر دو پولیس کانسٹبلس پر چاقو سے حملہ کرنے والے ایک دلال کو ویسٹ زون ٹیم نے اسے ضلع نلگنڈہ میں گرفتار کرلیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ سدھاکر ریڈی کا تعلق بھونگیر سے ہے اور وہ دو دن قبل ویسٹ زون کے پولیس کانسٹبل پر چاقو سے حملہ کر کے انہیں زحمی کردیا تھا۔ پولیس نے اسے گرفتار کر کے حیدرآباد منتقل کیا اور عدالت میں پیش کر کے جیل بھیج دیا گیا۔