حیدرآباد ۔ /24 جولائی (سیاست نیوز) پولیس کانسٹبلس کے 16 ہزار جائیدادوں پر تقررات کیلئے تحریری امتحان دو سو نشانات کے دوسو سوالات پر مشتمل ہوتا ہے ۔ اس کی کوچنگ ماہر اور قابل لکچررس کے زیرنگر انی ادارہ سیاست کے تحت رکھی جارہی ہے ۔ جناب زاہد علی خان ایڈیٹر سیاست کے زیرنگر انی اور جناب ظہیر الدین علی خان منیجنگ ایڈیٹر اور جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست کی خصوصی دلچسپی سے سینکڑوں اقلیتی امیدواروں کو سابق میں پولیس کانسٹبلس کی ملازمت حاصل ہوئی ہے ۔ پہلے مرحلہ میں تحریری امتحان کے بعد دوسرے مرحلہ میں فزیکل ٹسٹ ہوگا ، کوچنگ رجسٹریشن کیلئے محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر نام لکھوائیں ۔