پولیس کانسٹبلس کی جائیدادوں پر تقررات کی کوچنگ

حیدرآباد ۔ 25 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : پولیس کانسٹبلس کے 16 ہزار جائیدادوں پر تقررات کے لیے تحریری مسابقتی امتحان رکھا جارہا ہے ۔ ادارہ سیاست کے زیر اہتمام اس کی کوچنگ کلاس ماہر اور تجربہ کار لکچررس کے زیر نگرانی یکم اگست سے رکھی جارہی ہے ۔ تحریری امتحان کی کلاسیس کے ساتھ فزیکل ٹریننگ سو میٹر دوڑ ، 800 میٹر دوڑ لانگ جمپ ہائی جمپ کی اسٹڈیم میں ٹریننگ دی جائے گی ۔ محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر رابطہ کریں ۔۔