پولیس کانسٹبلس کی تحریری امتحانی کوچنگ

حیدرآباد ۔ 7 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : ادارہ سیاست کے زیر اہتمام پولیس کانسٹبلس کے تحریری امتحان کی کوچنگ کلاسیس ماہر اور تجربہ کار لکچررس کے زیر نگرانی عابد علی خاں آئی ہاسپٹل دارالشفاء میں شام 4 تا 7 بجے ہورہی ہیں ۔ اس فری کوچنگ میں داخلے کے لیے چند نشستیں ہیں جو امیدوار فارم داخل کرچکے ہیں وہ رجوع ہو کر فری داخلے حاصل کریں ۔ تحریری امتحان کی کوچنگ کے ساتھ فزیکل ٹسٹ کی ٹریننگ بھی مہیا کی جائے گی ۔ ان اوقات کار میں کوچنگ سنٹر پر مسٹر منظور احمد سے رابطہ کرتے ہوئے داخلے حاصل کرلیں ۔۔