حیدرآباد 19 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)تلنگانہ کے نلگنڈہ ضلع میں پولیس کانسٹبلس کی بھرتی کے موقع پر ہوئی دوڑ کے دوران گر پڑنے سے ایک نوجوان کی موت ہوگئی ۔ گزشتہ روز راج شیکھر نامی اس نوجوان نے 800میٹر کی دوڑ میں حصہ لیا تھا تاہم وہ دوڑ کے دوران گر پڑا ۔ اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران کل رات اس کی موت ہوگئی ۔ یہ نوجوان نلگنڈہ کے پین پہاڑ منڈل سے تعلق رکھتا تھا ۔ گزشتہ چار دنوں سے کانسٹبلس کی بھرتی کیلئے نلگنڈہ میں فزیکل ٹسٹ کیا جارہا ہے ۔