حیدرآباد ۔ 22 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ میں سرکاری ملازمتوں کے لیے پبلک سرویس کمیشن کے تحت گروپ IV اور وی آر او ، وی آر اے کے تقررات کے لیے امتحان رکھا گیا جس کے لیے ڈگری کامیاب اور انٹر امیدوار اہل ہیں ۔ پولیس کانسٹبلس کے لیے انٹر ، سب انسپکٹرس کے لیے ڈگری کامیاب امیدوار اہل ہیں ۔ ان امیدواروں کیلئے دفتر سیاست کے گولڈن جوبلی ہال عابڈس پر اتوار 24 جون 11 بجے گائیڈنس پروگرام اور ماڈل ٹسٹ رکھا گیا ہے ۔ ۔
میناریٹی میڈیکل کالجس میں ایم بی بی ایس میں اے زمرہ میں 330 نشستیں
حیدرآباد ۔ 22 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ کے 23 میڈیکل کالجس میں ایم بی بی ایس میں چار مسلم میناریٹی کے میڈیکل کالجس ہیں سال حال ایان کالج کے قیام کے بعد مسلم امیدواروں کو اے زمرہ میں 90 نشستوں پر داخلہ ہوگا ۔ اسی طرح اے زمرہ میں 330 نشستوں پر ان کالجس میں گورنمنٹ / پرائیوٹ نان میناریٹی کالجس کے علاوہ دیگر میں داخلے دیا جائے گا ۔ دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر 3 تا 7 بجے نیٹ کونسلنگ کی سہولت رکھی گئی ہے ۔۔