پولیس کانسٹبلس تقرر کا آج سیاست گرانڈ ٹسٹ

حیدرآباد ۔ 24 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : پولیس کانسٹبلس کے تقررات کا تحریری امتحان 30 ستمبر کو تلنگانہ ریاست بھر میں مقرر ہے ۔ اس میں شریک ہونے والے امیدواروں کو امتحانی پرچہ اسکیم سے واقفیت اور او ایم آر جوابی شیٹ کی مشق اور 200 سوالات کو 180 منٹ میں کرنے کیلئے سیاست گرانڈ ٹسٹ 25 ستمبر منگل کو 3-30 تا 6-30 بجے شام عابد علی خاں آئی ہاسپٹل دارالشفاء میں رکھا گیا ہے ۔ شرکت بالکل فری رہیگی ۔ مسٹر منظور احمد اور ایم اے حمید نے امیدواروں سے وقت پر شرکت کی اپیل کی ۔۔