پولیس پوسٹ پرطالبان کاحملہ، 14 افراد ہلاک

کنڑ ۔ 22 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان میںدہشت گردی کے 2مختلف واقعات بم دھماکے اور طالبان کے پولیس چوکی پر حملے میں7 شہریوںسمیت 14 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے، مشرقی صوبہ کنڑ کے علاقے میں دہشت گردوں کی جانب سے سڑک پر نصب بم سے ایک گاڑی ٹکرا گئی جس سے 2بچوں سمیت 7شہری ہلاک اورسات زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق افغانستان میںدہشت گردی کے 2مختلف واقعات میں 14افراد ہلاک ہوگئے۔شمالی افغان صوبے جوزجان میں پولیس کے اعلیٰ عہدیدار عبدالمنان روفی نے بتایا کہ ہفتے کو دیر گئے ضلع کشتیپا کے ایک گاؤں میں شدت پسندوں نے پولیس چوکی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں7 اہلکار ہلاک اور 5زخمی ہوگئے،حملہ کے بعد علاقے میں پولیس کی اضافی جمعیت بھیجی گئی جس کے ساتھ ہونے والی جھڑپ میں 5حملہ آور مارے گئے۔